حکومت سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی ماہرین کی تعداد میں اضافہ کرے،بشیر مہدی

حکومت سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی ماہرین کی تعداد میں اضافہ کرے،بشیر مہدی

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس میں ای این ٹی سپیشلسٹ پیر سے جمعہ موجود ہوتے ہیں۔معمولی فیس دے کر ان سے معائنہ کرایاجاسکتا ہے ۔شام پانچ بجے یہ سپیشلسٹ مریضوں کا علاج شروع کرتے ہیں ۔حکومت بھی سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی ماہرین کی تعداد میں اضافہ کرے ۔ای این ٹی ماہرین کی گاؤں میں تعیناتی یقینی بنائی جائے اور عوام کو بیماریوں سے بچنے کے لئے شعور اجاگر کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ہماری اصل ہیرو ہیں جن کی کوششوں سے ہر سال ہزاروں بچوں اور خواتین کی جان بچائی جاتی ہے۔ان کی محنت اور بہترین کارکردگی اعتراف کم ہی کیا جاتا ہے مگر ہم ان کی خدمات اور ہنر مندی کو دل کھول کر سراہتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1