صوبائی وزیر تعلیم نے مڈٹرم امتحان لینے والے سکول کھلے رکھنے کا وعدہ نہیں نبھایا، ادیب جاودانی

صوبائی وزیر تعلیم نے مڈٹرم امتحان لینے والے سکول کھلے رکھنے کا وعدہ نہیں ...

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی ‘سیکرٹری جنرل امجد علی ‘سینئرر نائب صدر کاشف ادیب ‘سینئر نائب صدر علی رضا ‘جاوید انجم ‘ عبدالکریم پنجاب تنظیم کے صدر چودھری عبدالواحد ‘ رانا وسیم صابر ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22مئی کو صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران وعدہ کیا تھا کہ جن سکولوں کے فرسٹ اور مڈٹرم کے امتحانات ہو رہے ہیں انہیں بھی سالانہ امتحانات ہونے والے سکولوں کی طرح امتحانات کے مکمل ہونے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی لیکن پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر تعلیم کی یقین دہانی دلوانے کے باوجود ایک ایسا نو ٹیفکیشن جاری کردیا کہ صرف ان سکولوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی جو سالانہ امتحانات لے رہے ہوں گے ان دنوں سالانہ امتحانات صرف ایلیٹ سکولز لیتے ہیں۔ آج 30 مئی کو ہماری تنظیم کا ایک وفد صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سے ملاقات کرے گا اگر انہوں نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر ہم لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ دائر کریں گے ۔ ہم آج (پیر) سے سمر کیمپ لگائیں گے اور بچوں سے قطعا فیس وصول نہیں کریں گے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمیں 6جون تک سکولز کھولنے کی اجازت دے

مزید : میٹروپولیٹن 4