دی کیئر پورٹل کے زیر اہتمام سیمینار

دی کیئر پورٹل کے زیر اہتمام سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) دی کیئر پورٹل کے زیر اہتمام سیمینار با عنوان زندگی کے سمندر سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ایم اے جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا ۔صدارت ممتاز ادیب اور صدارتی ایوارڈ یافرہ اسکاوٹ لیڈر مقصود چغتائی نے کی جب کہ شرکا میں پاکستانی نزاد برطانوی سکالر اور چیئر مین ادارہ علی شان ،سعید اختر ابراہیم اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ وطن عزیز کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ،سو فیصد تعلیم کا خواب پورا ہو گا اس کے لیے انفرا سٹکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا قبل ازیں علی شان نے ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ وطن عزیز میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔