6 جون(سوموار) کو ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتاہے،محکمہ موسمیات

6 جون(سوموار) کو ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتاہے،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ 6 جون کو ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے،چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ سات جون کو ہو گا، ماہ جون میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ جون کے آخری ہفتے میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماہ رمضان کے چاند نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں ،اگر چاند چھ جون کو نظر آجاتا ہے تو پہلا روزہ سات جون کو ہو گا۔ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس گرمی کی لہر سے شمالی علاقہ جات اور گلیات بھی نہیں بچ پائیں گے۔ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی گرمی کی لہر سے درجہ حرارت میں دو سے تین سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو گا۔ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ جون کا مہینہ خشک اور گرم رہے گا تاہم امکان ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -