نوشکی ڈرون حملہ،ٹیکسی ڈرائیور کے ورثا نے امریکی حکام کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

نوشکی ڈرون حملہ،ٹیکسی ڈرائیور کے ورثا نے امریکی حکام کے خلاف مقدمہ درج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشکی (آئی این پی) نوشکی ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کے ساتھ ہلاک ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کے بھائی نے امریکی حکام کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق ملا اختر منصور کے ساتھ ڈرون حملے میں مارے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور اعظم کے ورثاء نے امریکی حکام کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ڈرون حملے کی ایف آئی آر تھانہ لیویز مل نوشکی میں درج کرایا گیا جس میں امریکی حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 427,109اور 302کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرا بھائی غریب اور چار بچوں کا باپ تھا وہ گھر کا واحد کفیل تھا اور آزادانہ ٹیکسی چلا کر گزر بسر کرتا تھا۔ میڈیا میں امریکی حکام نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اعظم کو کس جرم کی سزا دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -