وزیر اعظم کی بیماری کا بہانہ بنا کر بجٹ ملتوی نہیں کرنے دینگے، خورشیدشاہ

وزیر اعظم کی بیماری کا بہانہ بنا کر بجٹ ملتوی نہیں کرنے دینگے، خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین بجٹ مزدور دوست نہیں رہے تو چوتھا بھی نہیں ہو گا، وزیر اعظم کی بیماری کا بہانہ بنا کر حکومت کو بجٹ منسوخ نہیں کرنے دیں گے۔یہ کہیں نہیں لکھا کہ بجٹ میں وزیراعظم ہوگا تو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ کسی کی بیماری پر منفی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعطم بیڈ پر ہیں، اس کی وجہ سے حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کے بہانے کا موقع نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوسکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر خصوصی بچوں میں چیکوں کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیدخورشیدشاہ نے کہا کہ کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ وزیر اعظم نہ ہوں تو بجٹ ہی پیش نہ کیا جائے، یہ قومی امانت ہے جسے پیش کرنا چاہئے، اس کے وقت پر پیش نہ ہونے سے نقصان ہو گا، حکومت کو وزیر اعظم کے بیڈ پر ہونے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام دوست ہونا چاہئے، ہم دنیا کے مقابلے کی بات کرتے ہیں مگر ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم اور صحت کا بجٹ کم سے کم تین گنا بڑھانا چاہئے، پاکستان میں سب سے زیادہ سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے، ڈیزل پر تو سو فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -