خالی اسامیوں پر جلد نئی بھرتی شروع کی جائے گی، نعمان کبیر

خالی اسامیوں پر جلد نئی بھرتی شروع کی جائے گی، نعمان کبیر

لاہور( خبر نگار )پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ( پنجمن) خالی اسامیوں پر جلد نئی بھرتی کرے گی،تمام اسامیوں پر بھرتی قواعدو ضوابط کے مطابق کی جائے گی ،نئی بھرتی اور مستقبل میں معدنی ذخائر کی کانوں کو لیزنگ پر دینے کیلئے کوئی سیاسی سفارش قبول نہیں کی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ کی دوبارہ بحالی کیلئے تمام صاف اور شفاف اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ اس محکمہ میں کرپشن اور دفتری امور میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب منرل ڈویلمپنٹ کاپوریشن ( پنجمن )میاں نعمان کبیر نے بورڈ ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری مائنز ڈاکٹر ارشد محمود، پی اینڈ ڈی اور فنانس سمیت دیگر اہم داروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کے بورڈ کا اجلاس ایک سال کے وقفے سے ہو رہا ہے۔ اب باقاعدگی کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیں گے تاکہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پنجمن) کی صوبہ بھر میں ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ بورڈ نے 20سال سے کام کرنے والے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے آئی کیو ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے انعقا د کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ18سال کا عرصہ گزرنے کے بعد ترقی حاصل نہ کرنے والے تمام ملازمین کو جلد ترقی مل سکے۔ چیئرمین پنجاب منرل ڈویلمپنٹ کاپوریشن نے تمام پراجیکٹ منیجرز کو اپنے پراجیکٹ کی رپورٹس ، مشینری کی تفصیل،فنڈزکی ضروریات اور مستقبل کے منصوبہ جات بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ بروات مناسب منصوبہ بندی کی جائے۔ بورڈ نے محکمہ کو بروقت بجٹ تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ اسکی منظوری حاصل کی جا سکے کیونکہ ماضی میں مالی سال گزرنے کے بعد بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا جاتا تھا۔

مزید : صفحہ آخر