بھارت میں ایک گھنٹے میں 6افریقی باشندوں پر حملے

بھارت میں ایک گھنٹے میں 6افریقی باشندوں پر حملے

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک )بھارت میں ایک گھنٹے کے دوران6 افریقی باشندوں کو حملے کرکے زخمی کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق جنوبی بھارت میں مختلف حملوں کے دوران 6 افریقی باشندوں کو زخمی کردیا گیا جس پر جنوبی افریقی سفیر نے بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں افریقی شہریوں پر حملہ نسل پرستی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افریقی باشندوں پر حملو ں کی وجہ نسل پرستی نہیں بلکہ یہ ذاتی نوعیت کے جھگڑے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر