تحر یک انصاف کا ہدف ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے،چوہدری سرور

تحر یک انصاف کا ہدف ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے،چوہدری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ہدف پارلیمنٹ یا جمہو ریت نہیں ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہے،کر پشن کے خاتمے کیلئے سٹر کوں پر آنا کوئی جرم نہیں ہوگا ، پوری قوم کی نظر یں پارلیمانی کمیٹی پر لگیں ہیں پارلیمانی کمیٹی میں حکومت جتنی جلد ی ٹی او آرز کا مسئلہ حل کر یگی انکے لیے بہتر ہوگا،(ن) لیگ کی حکومت کو آئندہ بجٹ میں غر یبوں کیلئے ’’ٹیکس کا طوفان ‘‘لانا مہنگا پڑ یگا، تحر یک انصاف حکومت کی عوام دشمن پا لیسوں کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر یگی،حکومت کے اپنے لوگ ہی انتشار اور فساد کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں جسکے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔ اپنی رہا ئشگاہ پر تحر یک انصاف علماء ونگ کے قاری افضل کی سر بر اہی میں ملاقات کرنیوالے دفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے سامنے ہمیشہ سچی بات کرتے ہیں مگر حکمرانوں کو جھوٹ بول کر قوم کوبے وقوف بنانے کے سواکچھ نہیں آتا ۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر