ایرانی زائرین اس سال حج کا فریضہ ادا نہیں کر پائیں گے

ایرانی زائرین اس سال حج کا فریضہ ادا نہیں کر پائیں گے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی وزارت حج و زیارات نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی زائرین اس سال حج کا فریضہ ادا نہیں کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت ایرانی عازمین کی حفاظت کی ضمانت دینے میں ناکام رہی۔ایک غبر رساں ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی وفدبغیر معاہدہ سعودی عرب سے مذاکرات چھوڑ کر چلا گیا۔سعودی وزیر خارجہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ایران کے مطالبا ت ماننے کا مقصد ملک میں حج کے موقع پر افراتفری پھیلانا تھا۔ایران حج زائرین کی حفاظت سے متعلق معاہدہ کرنے میں ناکام رہا۔واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب میں حج زائرین کے حوالے سے کئی برسوں سے تنازع چل رہا ہے۔

ایران،حج

مزید : صفحہ آخر