تیز رفتار ڈمپر اور چنگ چی میں تصادم 2 سگی بہنیں موقع پر ہی جاں بحق

تیز رفتار ڈمپر اور چنگ چی میں تصادم 2 سگی بہنیں موقع پر ہی جاں بحق

سرگودھا (صباح نیوز) تیز رفتار ڈمپر اور چنگ چی رکشے میں تصادم کے باعث 2 سگی بہنیں موقعہ پر ہی جاں بحق والدہ سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہین آباد روڈ کی طرف سے تیز رفتار ڈمپر نے سرگودھا سے 88 شمالی جانیوالے چنگ چی رکشے کو ٹکر دے ماری جس سے رکشہ میں سوار 4 مسافر عمران‘ رضیہ بی بی‘ ثریا بی بی اور شان شدید زخمی ڈمپر کی ٹکر اتنی زور دار تھی کہ 2 سگی بہنیں کرن مسیح ‘ دانیہ مسیح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں بعد ازاں مسیح برادری کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : صفحہ آخر