جدہ،موبائل فون کی دکانوں کے کرایوں میں83فیصدکمی کردی گئی

جدہ،موبائل فون کی دکانوں کے کرایوں میں83فیصدکمی کردی گئی

جدہ (محمد اکرم اسد) موبائل فروخت کرنے والی دکانوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث دکانوں کے کرایوں میں 83 فیصد کمی ہوگئی ہے، متعدد دکانیں بند ہوچکی ہیں جبکہ دیگر نے اپنا کام تبدیل کرلیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق جس دکان کا کرایہ 3000 ریال تھا۔ اب اس کا کرایہ 500 ریال ماہانہ ہوگیا ہے۔ موبائل فروخت کرنے والی معروف مارکیٹوں میں 75فیصد دکانیں بند ہوچکی ہیں۔ صرف ریاض میں اس وقت 25فیصد موبائل کی دکانیں کام کررہی ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں موبائل دکانیں بند ہونے کی وجہ سے موبائل صارفین بھی پریشان ہیں، موبائل مرمت کی دکانیں بھی بند ہوچکی ہیں۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابالخیل کے مطابق موجودہ صورتحال توقع کے عین مطابق ہے۔ یکم رمضان سے غیر ملکیوں کی جگہ سعودی عرب کے تربیت یافتہ شہری مارکیٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید : صفحہ آخر