وفاقی وزرا ء وزیر اعظم کے علاج کے دوران سیاسی لاٹری حاصل کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی

وفاقی وزرا ء وزیر اعظم کے علاج کے دوران سیاسی لاٹری حاصل کرنا چاہتے ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا وزیر اعظم کے علاج کے دوران سیاسی لاٹری حاصل کرنا چاہتے ہیں،بلاول ہاؤس کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا، وزیر اعظم کے علاج کے دوران صورتحال کو مزید بگاڑنے اور سیاسی لاٹری حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزرا اس وقت اپنے لیڈر کی جگہ لینے کی دوڑ لگا رہے ہیں، جب وزیر اعظم نواز شریف دل کے آپریشن کا انتظار کر رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام مخالفین ان کی صحت کے لئے دعاگو ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز رشید وہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ بھٹو خاندان کی تعریف میں گزارا ہے مگر اب انہوں نے اپنے مالک بدلتے ہوئے اس امید پر کیسٹ کا دوسرا حصہ بجانا شروع کر دیا ہے کہ وزیر اعظم کی سیٹ کے لئے انہیں تسلیم کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -