پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی اجازت یکم جون سے دئیے جانے کا امکان

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی اجازت یکم جون سے دئیے جانے کا امکان

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2016ء کی بکنگ کی اجازت یکم جون سے دئیے جانے کا امکان ،پرائیویٹ سکیم کی بکنگ میں تاخیر کی وجہ سے عازمین حج کے ساتھ ساتھ حج آرگنائزر اضطراب کا شکار،سرکاری عازمین حج کی قرعہ اندازی کے بعد سے پرائیویٹ سکیم کی بکنگ التوا ء کا شکار چلی آ رہی ہے یکم مئی سے بکنگ کے آغاز کی امید لیے ہوئے یکم جون آ گیا ہے اور اب تک بکنگ کی تاریخ فائنل نہیں کی جا رہی ،15دن بکنگ کے لیے دیے جانے کی تجویز ہے جبکہ حج آرگنائزر ایک ماہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہے رواں ہفتے یقینی طور پر بکنگ کا آغاز متوقع ہے ورنہ سارا نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر