صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں ...

 لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں زاہد کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے تین ڈاکو ساڑھے پانچ لاکھ ،ساندہ میں علی احمدکے گھر سے دوڈاکو تین لاکھ ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نعمان کے گھر سے تین ڈاکودولاکھ 46ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اقبال ٹاؤن میں عمر اور اسکی فیملی سے تین لاکھ،فیصل ٹاؤن میں شفا کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ،مزنگ میں ارشد سے 90ہزار،بادامی باغ میں مراد سے 38ہزار، مصری شاہ میں نوازسے 27ہزارکی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے جبکہ نولکھا میں عدیل،شادباغ میں انصار،لاری اڈہ میں محمود،ساندہ میں رشید ،سبزہ زار میں وقار،ٹاؤن شپ میں عمر،گلشن راوی میں جاوید، فیکٹری ایریا میں واجد،غالب مارکیٹ میں صفیر،نشترکالونی میں ظہور،فیصل ٹاؤن میں یاسر کی مو ٹرسائیکلیں اور ستوکتلہ میں ماجدہ،ڈیفنس بی میں خلیل اور شمالی چھاؤنی میں منصور کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی