لاری اڈہ کے علاقہ میں 64سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق

لاری اڈہ کے علاقہ میں 64سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) لاری اڈہ کے علاقہ میں 64سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 64سالہ محمد اکرم گزشتہ روز گھر میں پرُ اسرار طور پر مردہ پایاگیا ۔ گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی