گوالمنڈی،پولیس اہلکارنے بیوہ کے مکان پرقبضہ کرلیا

گوالمنڈی،پولیس اہلکارنے بیوہ کے مکان پرقبضہ کرلیا

لاہور(وقائع نگار) گوالمنڈی میں پولیس اہلکار نے بیوہ کی رہائشی جگہ پر قبضہ کر لیا ،متاثرہ خاتون انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔متاثرہ خاتون شاہدہ پروین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کھنہ بلڈنگ چوک گوالمنڈی کی رہائشی ہے اور اس نے چند ماہ قبل ایک کمرہ کوثر خالد نامی خاتون سے 60000روپے میں خریدا تھا ۔کچھ عرصہ قبل وہ بیرون شہر کسی کام کے سلسلے میں گئی تو علاقہ مکین پولیس اہلکار میاں انجم نے اس کمرے کا تالہ توڑ کر اس پر قبضہ کر لیا۔واپسی پر جب اس نے اس معاملہ میں اس سے بات کی تو پولیس ملازم نے اس کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور ڈرا دھمکا کر اس کے کمرے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل نے سی سی پی او لاہور کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی