راوی روڈ ، ایک نوجوان سوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا

راوی روڈ ، ایک نوجوان سوئمنگ پول میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں ایک نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ 17سالہ زین علی دریائے راوی کے قریب ایک سوئمنگ پول میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا۔ایدھی فاونڈیشن کی ایمبولنس نے لاش کو میاں منشی ہسپتال میں منتقل کیا۔ اطلاع ملنے پر اس کے ورثا ہسپتال پہنچ گئے جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔لا ش گھر پہنچی تو کہر ام بر پا ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -