روڈ یوزرز کو ٹر یفک قو انین سے متعلقہ ایجو کیشن دی جارہی ہے،مرزا فاران بیگ

روڈ یوزرز کو ٹر یفک قو انین سے متعلقہ ایجو کیشن دی جارہی ہے،مرزا فاران بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے لاہور سے ر حیم یار خان تک سال 2015کے دوران 20,289روڈ یوزرز کو ٹریفک قوانین سے متعلقہ روڈ سیفٹی ایجوکیشن اور بر یفنگ دی جبکہ 9857روڈ یوزرز کو غیر محتاط اور خطرناک طر یقے سے گاڑی چلانے پر جرمانے عا ئد کیے تاکہ قومی شاہرات پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے۔ موجودہ سال کے پہلے چار مہینوں میں 6 خطر ناک حادثات ڈرائیورز کی لا پروائی سے رونما ہوئے ۔ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے 2281ٹر کوں ، 1713ٹریلرز، 588 آئل ٹینکرز، 1612 کاروں اور 1500 سے زائد دوسری گاڑ یوں کو خطر ناک طر یقے سے گا ڑی چلانے پر جر مانے عا ئد کئے۔ اسی طر ح اوکاڑہ سیکٹر نے 10889، ملتان سیکٹر نے 5620 اور رحیم یار خان سیکٹر نے 3780 سے زائد روڈ یوزرز کو ٹر یفک قو انین سے متعلقہ بر یفنگ اورایجو کیشن فراہم کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے غیر محتاط اور خطرناک طر یقے سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف جاری انفو ر سمنٹ مہم کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی نے کہا قو می شا ہرات پر لاپروائی اور خطر ناک طر یقے سے گا ڑی چلانے سے مہلک حادثات ہوتے ہیں جن پر قا بوپانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2015 ، 2014 اور 2016کے مئی کے موجودہ مہینے کا تقابلی جائزہ لیں تو اس ماہ کے دوران اس مہم کی وجہ سے کوئی بھی حا دثہ رو نما نہیں ہواہے ۔

مزید :

علاقائی -