ناقص کارکردگی پر 4ایس ایچ او تبدیل ، 4کو آخری وارننگ جاری

ناقص کارکردگی پر 4ایس ایچ او تبدیل ، 4کو آخری وارننگ جاری

 لاہور(وقائع نگار)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمدامین وینس نے ناقص کارکردگی پر چار ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ شہریوں سے ناروا سلوک پر اے ایس پی چوہنگ عثمان بٹ کی سرزنش جبکہ چار ایس ایچ اوز کو جوا مافیا کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر آخری موقع دے دیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سی سی پی او امین وینس کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدر اشرف اور چوہدری سلطان سمیت محمد ادریس بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے ایس ایچ او اچھرہ خالد پرویز ، ایس ایچ او نواب ٹاؤن فاروق اصغر ، ایس ایچ او ہنجر وال راحیل امجد اور ایس ایچ او ستوکتلہ کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ اوگرین ٹاؤن ادریس قریشی ، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی ماجد بشیر اور ایس ایچ او قمر عباس کی جوا مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید سرزنش کرتے ہوئے انہیں آخری وارننگ جاری کر دی جبکہ ناقص کارکردگی پر انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی عبدالحبیب ، اے ایس پی چوہنگ عثمان بٹ اور ڈی ایس پی ٹاؤن شپ عمر فاروق کی بھی سخت سرزنش کی۔سی سی پی او امین وینس نے کہا کہ اگلے ہفتے سے روزانہ پولیس کی سپیشل ویجیلنس ٹیمیں شہر کے کسی بھی تھا نے کی حدود میں چھاپے ماریں گی۔جواء خانہ اور منشیات فروشی پکڑی گئی تو متعلقہ ایس ایچ ا وکے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی