پھلروان،فائرنگ کرکے اپنے ماموں سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پھلروان،فائرنگ کرکے اپنے ماموں سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پھلروان(نامہ نگار)نواحی قصبہ رتوکالا میں داماد نے تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر کلاشنکوف کا بریسٹ مار کر اپنے ماموں سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیاملزم جائے وقوعہ سے فرار بیان کیا گیا ہے طارق محمود اپنی روٹھی بیوی کو منانے کیلئے اپنے سسرال رتوکالا آیا جہاں اس کی اپنے ماموں سسر حاجی اللہ بخش سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اس دوران اس نے طیش میں آکر کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے اسے موت کی نیند سلادیا۔ تھانہ پھلروان پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : علاقائی