سرگودھا ، پولیس حراست سے فرار ہونیوالا ڈاکو فشااوڈ پولیس مقابلہ میں ہلاک

سرگودھا ، پولیس حراست سے فرار ہونیوالا ڈاکو فشااوڈ پولیس مقابلہ میں ہلاک

 سرگودھا(بیورو رپورٹ) ڈکیتی ، راہزنی معہ قتل ،چوری اور پولیس حراست سے فراری کے11 مقدمات میں ملوث منشاء اوڈعرف کالا پولیس مقابلہ میں ہلاک ، بدنام زمانہ ڈکیت منشاء اوڈعرف کالا پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ریاض معہ برخوردار کنسٹیبل متعینہ تھانہ سلانوالی ملزم منشاء اوڈ کو مقدمہ نمبر438مورخہ22.08.15جرم395/412ت پ تھانہ سلانوالی کی برآمدگی کے سلسلہ میں چک112شمالی لے کر جا رہے تھے جب بحدرقبہ چک112شمالی کے قریب پہنچے تومنشاء اوڈنے خالد ڈیمی کی فصل باغ کے قریب اسلحہ کی برآمدگی کے لیے گاڑی کو رکوایا اور اترتے ہی اس نے کنسٹیبل مذکور سے سرکاری کلاشنکوف چھین کردونوں پولیس ملازمان پر تان لی اور کہا کہ اس کی ہتھکڑی کو چھوڑ دیں ورنہ وہ انہیں گولی مار دے گااس پر کنسٹیبل مذکور نے بخوف جان ہتھکڑی چھوڑ ی توملزم مذکور فصلات باغ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا اس وقوعہ کی اطلاع پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کراکے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں بنادی گئیں۔فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کے لیے نا کہ بندی جاری تھی کہ 35/10 بجے را�آ�آٰ ایس ایچ او تھانہ میانی محمد امین معہ نفری کو بذریعہ وائرلیس اطلاع موصول ہوئی کہ 2 نامعلوم ملزمان نے مسمی امجد حسین کہوٹ سکنہ میلووال سے موٹر سائیکل،، نقدی اور شناختی کارڈ وغیرہ اسلحہ کے زور پر چھین لیا ہے جواس وقوعہ کی اطلاع پاکر موقع کی طرف جا رہے تھے کہ جب پل سیم نالہ بحد رقبہ میلووال پہنچے تو اچانک سامنے سے دو موٹرسائیکلوں کی لائیٹیں نظر آئیں جس پرانہوں نے فوری ناکہ بندی کر لی جب موٹر سائیکل قریب آئے تو بذریعہ ٹارچ رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے موٹر سائیکل پھینک دئیے اور پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے قریب ہی کھیت بانس ازان محمد حیات قریشی میں گھس گئے جن کو مائیکروفون کے ذریعے ہتھیار پھینکنے کا کہا گیا اور ساتھ ہی ایس ایچ او میانی نے مزید نفری طلب کی اور اپنی حفاظت خوداختیاری میں اکا دکا ہوائی فائر کیے۔ ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی اتنے میں ایس ایچ اوتھانہ پھلروان بھی معہ نفری اطلاع پا کر پہنچ گئے۔ ملزمان کی طرف سے ایک گھنٹہ فائرنگ جاری رہی فائرنگ رکنے کے بعد سرچ لائیٹ کی روشنی میں سرچ کرنے پر ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس کو تھانہ پھلروان میں تعینات سب انسپکٹر محمد اقبال اور اے ایس آئی محمد جہانگیر نے محمد منشاء عرف کالا ولد شیرا قوم اوڈ سکنہ چک نمبر 137 جنوبی حال پیلووال تھانہ چناب نگر ضلع چنیوٹ کے نام سے شناخت کیا جو تھانہ سلانوالی کا ملزم ہے۔

نعش کے قریب سے ایک سرکاری کلاشنکوف اور دو میگزینیں لوڈ شدہ جو ان لوڈ کرنے پر ایک میگزین میں سے 3 گولیاں زندہ برآمدہوئیں دوسری میگزین خالی اور نعش کے قریب سے بکھرے ہوئے 35خول گولیاں کلاشنکوف اور نعش کے کچھ فاصلے پر پڑی ہوئی ایک بندوق 12 بور رپیٹر بدوں نمبر دیسی ساخت میگزین لگی ہوئی ، ان لوڈ کرنے پر 2 کارتوس زندہ برآمد ہوئے اور نزدیک ہی ایک جھولا برنگ خاکی پڑا ملا جھولے میں سے 12 کارتوس زندہ 12 بور ملے ، اور قریب بکھرے ہوئے48 خول کارتوس 12 بور ملے۔ محمد منشاء عرف کالا اپنے ہی ساتھی کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوا۔ نعش کی جامعہ تلاشی لینے پر دائیں بغلی جیب سے ایک عدد پرس برنگ سیاہ جس میں رقم 2400 روپے اور اصل شناختی کارڈ ازاں امجد حسین کہوٹ سکنہ میلووال ملا۔کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل زمیکو بدوں نمبر دوسرا موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبر 4107-SGK ملے۔ اسی اثناء میں اطلاع پا کر مد عی مقد مہ امجد حسین کہوٹ سکنہ میلووال آ گیا جس نے اپنا چھینا گیا موٹر سائیکل125، پرس نقدی ، شناختی کارڈ شناخت کیا۔بعد ازاں ملزم محمد منشاء کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سرگودھا بھجوایا گیاجبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او بھلوال اور ڈی ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی گرفتار ی کیلیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ہلاک شدہ ملزم محمد منشاء عرف کالا ایک خطرناک شخص تھا جس نے علاقہ میں اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی۔ملزم مذکور نے قبل ازیں دو معصوم اشخاص اللہ دتہ اور الطاف حسین کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور قبل ازیں ڈکیتی راہزنی معہ قتل کے 1، ڈکیتی کے4 ، راہزنی کے 1پولیس حراست سے فراری کے1، چوری کے2 ، اور اسلحہ کے2جبکہ کل11 مقدما ت کا سا بقہ ریکا رڈر تھا۔دوسری طرف ملز م کی فراری میں غفلت لا پر واہی کا مظا ہر ہ کر نے والے پو لیس ملا زما ن تھا نہ سلانوالی سب انسپکٹر محمدریا ض اور کنسٹیبل بر خوردار کو فور ی طور پر معطل کر کے گر فتا ر کر لیا گیا ہے۔ جن کے خلا ف حسب ضا بطہ با قا عدہ محکما نہ انکوائری عمل میں لا ئی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی