بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کے نوجوان پوتے نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کے نوجوان پوتے نے سر میں گولی مار کر زندگی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلی بے انت سنگھ کے پوتے ہرکریت سنگھ نے خود کشی کر لی ،ذہنی دباو کے مرض میں مبتلا ہرکریت نے ذاتی پسٹل سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کا پوتا ہرکریت سنگھ گذشتہ 15سال سے ڈیپریشن کا شکار تھے اور ان کا مسلسل علاج بھی ہو رہا تھا۔ہرکریت سنگھ نے ذاتی پسٹل سے اپنے سر میں گولی مار لی ،انہیں شدید زخمی حالت میں چندی گڑھ کے نجی ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ ہرکریت سنگھ نے خود کشی اپنی بیماری یا کسی خاندانی دباؤ کی وجہ سے کی یا اس کی موت کے پیچھے کوئی اور راز ہے۔چندی گڑھ پولیس خود کشی کی وجہ جاننے میں مصروف ہو گئی ہے

مزید :

علاقائی -