مانسہرہ، 2دہشتگردگرفتار ، 20کلو دھماکہ خیز مواد ، راکٹ ، دستی بم برآمد

مانسہرہ، 2دہشتگردگرفتار ، 20کلو دھماکہ خیز مواد ، راکٹ ، دستی بم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(اے این این) سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی،دو دہشت گرد گرفتار، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، راکٹ اور دستی بم سمیت جدید اسلحہ برآمد ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب کریبائی اور چرانگدہ گاں میں انٹیلی جنس اطلاعات پرآپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد پکڑے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بیس کلو گرام دھماکا خیز مواد، راکٹ اور دستی بم سمیت جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -