حرم مکہ اورمسجدنبوی کے ائمہ کے خطابات جمعہ،اسلامی احکامات پرعمل کی تلقین

حرم مکہ اورمسجدنبوی کے ائمہ کے خطابات جمعہ،اسلامی احکامات پرعمل کی تلقین

جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) حرم مکہ شریف کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح الطالب نے کہا ہے کہ اللہ کی کتاب اس امت کا قانون حیات ہے۔ اس کتاب میں وعظ و نصیحت کے علاوہ زندگی گزانے کے تمام طریقے موجود ہیں۔ سابقہ اصولوں کے واقعات ہمارے لئے عبرت کا سامان ہیں۔ وہ مسجد حرم میں خطبہ جمعہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں دلوں کی بیماریوں کا بھی علاج ہے اور ہمارے تمام مسائل کا حل بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں 30 آیات ایسی ہیں جو پڑھنے والے کی شفاعت کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ وہ آیات سورہ تبارک کی ہیں۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب علی الحذیفی نے مسلمانوں کو اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شکر کرنا مومن کا شیو ہے۔ اللہ تعالیٰ یاد دلا تا ہے اور حکم دیتا ہے کہ ان نعمتوں پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کرو۔ ہمیں ملنے والی تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے۔ جن پر شکر ضروری ہے۔

مزید : علاقائی