مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی میں بارودی سرنگ دھماکا۔ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ متعددافراد گرفتار۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز تحصیل صافی کے علاقہ قیوم آباد میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اور متعدد افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -