نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سردارایاز صادق

نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سردارایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خصوصی رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں لیگی کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعایا تقریب منعقد کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کہ ٹی او ا?رز کا مسئلہ جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان یکم جون کو وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے

مزید :

صفحہ اول -