سعودی عرب میں پہلا روزہ 6 جون کوہونے کا امکان

سعودی عرب میں پہلا روزہ 6 جون کوہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے این این )سعودی ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ چھ جون بروز پیر کو ہوگا.عرب میڈیا کے مطابق رواں سال روزے کا دورانیہ پندرہ سے زائد گھنٹے کا ہوگا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کے دوران درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔۔سب سے زیادہ گرم علاقے الخرج اور الاحسا ہوں گے۔شمال مغربی علاقوں میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا۔تبوک میں ساڑھے پندرہ گھنٹے،جبکہ دارالحکومت ریاض میں پندرہ گھنٹے اور آٹھ منٹ کا روزہ ہوگا

مزید :

صفحہ اول -