قومی اسمبلی کابجٹ اجلاس (کل) شروع ہوگا
اسلام آباد(اے این این )قومی اسمبلی کابجٹ اجلاس (کل)منگل کوشروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی ہے اور اب یہ اجلاس اکتیس مئی کی شام پانچ بجے طلب کیاگیاہے جس میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا تاہم پارلیمانی روایت کے مطابق جہلم سے ایم این اے اقبال مہدی کے انتقال کے باعث پہلے روز اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہونے کا بھی امکان ہے ۔ ادھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ بھی ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی اوراب مشترکہ اجلاس یکم جون کو ہوگا جس سے صدر مملکت خطاب کریں گے جبکہ سینیٹ کا اجلاس اگلے روز دو جون کو طلب کیا گیا ہے ۔