کراچی ، پولیس مقابلے میں القاعدہ برصغیر کے کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

کراچی ، پولیس مقابلے میں القاعدہ برصغیر کے کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

 کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس سے مقابلے میں کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق دہشتگردوں کی اطلاع پر قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر کا محاصرہ کیا گیا اور داخلی اور خارجی راستے سیل کئے گئے۔ اسی دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے خود کار ہتھیار، کلاشنکوف اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کو القاعدہ کے کمانڈر ریاض کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب، سکھر میں بھی ایک اہم دہشت گرد جبار سومرو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید : صفحہ اول