وزیر اعظم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ‘ بلیغ الرحمن

وزیر اعظم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ‘ بلیغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ)وزیر مملکت برائے تعلیم وامور داخلہ بلیغ الر حمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفا ع نا قابل تسخیر بنا دیا ہے۔وہ اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم پی اے حسینہ ناز، عبدالخالق قریشی،مسلم لیگی کارکنان ومعززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی وزیر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں پہلا ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے اور آج کے د ن ہم نے عہد کر نا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں محنت، لگن اور جذبہ حب الوطنی سے کام کریں۔انہوں نے نوجوانوں کوہدایت کی کہ وہ تعلیم کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ آنے والے دنوں میں کامیابی کے ساتھ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں اس موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔بعد ازاں شرکائے تقریب نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔درین اثناء عوام کیلئے مسائل پیداکرنیوالے افسران کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اورانہیں گھربھجوادیاجائیگا واپڈاحکام اپناقبلہ درست کریں اورصارفین کومسائل سے دوچار نہ کریں۔ ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم وامور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے واپڈا شاہدرہ، عباسیہ، ستلج سب ڈویژنوں کی طرف سے صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈالنے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے کیاانہوں نے میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن میاں شاہداقبال اورایکسین واپڈا اقبا ل جوئیہ کوسخت ہدایت کی کہ اس طرح کے اقدامات قطعی ناقابل برداشت نہیں اوربلوں میں ڈالے گئے اضافی یونٹ فی الفورواپس لے کراس گھناؤنے اقدام میں ملوث اہلکاروں اورافسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔