وزیراعلیٰ کی جانب سے مسیحی بچے کی ہارٹ سرجری کیلئے40لاکھ کے فنڈز جاری ، والدین بچے کو لیکر نئی دہلی روانہ

وزیراعلیٰ کی جانب سے مسیحی بچے کی ہارٹ سرجری کیلئے40لاکھ کے فنڈز جاری ، ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر228نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام کی سفارش پر وزیراعلی پنجاب شہباز(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

شریف نے بہاول پور سے تعلق رکھنے والے مسیحی فیملی کے بچے سلطان مسیح کی ہارٹ سرجری کیلئے 40لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ،مسیحی فیملی بچے کو لیکرنئی دہلی بھارت روانہ ہو گئی ۔ تفصیل کے مطابق بہاول پور کے رہائشی محمود مسیح کے بیٹے سلطان مسیح کے دل میں سوراخ تھے جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں تھا جس پر محمود مسیح نے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر سیٹھ کانجی رام نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے سفارش کی کہ محمود مسیح کے بیٹے کے علاج و معالجہ کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے اخراجات برداشت کئے جائیں جس پر وزیراعلی نے چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ۔ گزشتہ روز ایم پی اے سیٹھ کانجی رام نے دستاویزات محمود مسیح اسکی اہلیہ شمائلہ مسیح کے حوالے کر دیں جس کے بعد مسیحی فیملی اپنے بیٹے کولیکرنئی دہلی بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر