حکومت کی اساتذہ کش پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرینگے ‘ حکیم جاوید الحسن
حویلی کورنگا(نمائندہ خصوصی)صو با ئی میڈیا ایڈ وائیزر صا حبزادہ حکیم جا وید الحسن نے گذشتہ روز کوٹ اسلام پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبا ئی حکو مت کی طر ف سے تعلیمی اداروں کی نجکا ری ہر گز نہیں ہو نے دیں گے اور حکومت کی طرف سے اساتذہ کش پا لیسیوں کے خلا ف بھر پور احتجا ج کریں گے حکومت وقت نے آئی ایم ایف اور ولڈ بنک کے آلا کا ر بن کر اسا تذہ معلما ت کو پریشان کر کے ذہنی قرب میں(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
مبتلا کر دیا ہے ۔سرکا ری ادا روں کو PEEFکے حوا لے کیا جا رہا ہے ۔ صو با ئی میڈیا ایڈ وائیزر صا حبزادہ حکیم جا وید الحسن نے کہا کہ 30مئی کو اسا تذہ صا دق آباد اور 31مئی کو بہا ولپور میں احتجا جی جلسہ اور ریلی نکا لی جا ئے گی 3جون کو پنجا ب بھر کے اسا تذہ پنجا ب اسمبلی کے سامنے احتجا جی مظا ہرہ کریں گے اور تا تسلیم مطا لبا ت دھر نا دیں گے اسا تذہ قا ئدین محمد عبا د رانا ،چو ہد ری محمد عا رف سہو نے کہا کہ حکو مت اپنا فیصلہ وا پس لے اس موقع پر میں پنجاب ٹیچرز یو نین کے عہد داران مہر محمد اسلم ہر اج ،ریا ض خلیق ،محمد اکرم ،نو ر محمد ،فلک شیر ،سکندر حیا ت ،مہر دلبر شیر ،محمد یا سین ،اکمل جا وید ،محمد حنیف ،بشیر احمد ،رانا محمد وکیل اور اسا تذہ کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔
اساتذہ احتجاج