چین اومان میں صنعتی شہر تعمیر کرے گا

چین اومان میں صنعتی شہر تعمیر کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چینی سرمایہ کار اومان میں ایک آئل ریفائنری سمیت صنعتی شہر تعمیر کریں گے جس کیلئے اومان حکومت اور چینی سرمایہ کاروں نے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے تحت آئل ریفائنری جنوبی بندرگاہ ’’الدقم‘‘ کے علاقے میں تعمیر کی جائے گی جبکہ معاہدے سے الدقم میں انڈسٹریل پراجیکٹس میں 2022ء تک 10.7 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی راہیں کھلیں گی۔ انڈسٹریل زون ایک آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل انڈسٹریز، سیمنٹ، آٹوموبائل اسمبلنگ پلانٹس اور شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے پر مشتمل ہو گا ، ریفائنری کی پیداواری صلاحیت 2 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ ہوگی۔

مزید :

ایڈیشن 2 -