یونان ‘مالیاتی ادارے اگلی قسط دینے پر رضامند

یونان ‘مالیاتی ادارے اگلی قسط دینے پر رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یورو کرنسی گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین یونان کو مالی امداد کی اگلی قسط مہیا کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یورو گروپ کے سربراہ جیروم ڈائسل بلوم کے مطابق وزرائے خزانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یونان کو 10.3 ارب یورو مختلف اقساط میں دیے جائیں گے۔ یورو ممالک نے گزشتہ برس موسم گرما میں یونان کے لیے تیسرے امدادی پیکج کا فیصلہ کیا تھا، جس کی مالیت 86 یورو بنتی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک 21 ارب یورو دیے جا چکے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -