ایچ ایس بی سی بھارت میں 24برانچیں بند کریگا

ایچ ایس بی سی بھارت میں 24برانچیں بند کریگا

بین الاقوامی مالیاتی ادارے ایچ ایس بی سی نے بھارت میں اپنی 24 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ادارے کی جانب سے حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق برانچوں کی بندش کا فیصلہ آن لائن بینکنگ کے نظام کے باعث صارفین کی کم آمد کے باعث کیا گیا ہے۔ اس وقت بھارت کے 29 شہروں میں ادارے کی 50 شاخیں ہیں جنھیں کم کرکے 26 پر لایا جائے گا۔ایسی برانچیں جہاں آن لائن بینکنگ اور دیگر وجوہات کے باعث صارفین کی آمد کم ہے انھیں بند کر دیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 2