مصر‘ گیس کی پیداوار 6 ارب کیوبک فٹ تک لانے کا فیصلہ

مصر‘ گیس کی پیداوار 6 ارب کیوبک فٹ تک لانے کا فیصلہ

مصر نے کہا ہے کہ وہ 2019 ء کے آخر تک گیس کی ملکی پیداوار کو 6 ارب کیوبک فٹ روزانہ تک لائے گا۔ اس وقت گیس کی یومیہ ملکی پیداوار 3.9 ارب کیوبک فٹ روزانہ ہے جسے 2019ء کے آخر تک 5.5-6 ارب کیوبک فٹ روزانہ تک لانے کا پروگرام ہے۔وزیرتیل کا کہناتھاکہ ملک میں توانائی کی بڑھتی طلب کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے جس سے بچنے کیلئے ملکی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ پچھلے سال اٹلی کی کمپنی کی جانب سے تلاش کردہ گیس کے تین ذخائر سے پیداوار کے حصول کیلئے سرگرمیاں تیز کی جارہی ہیں ۔

مزید : ایڈیشن 2