بہاولپور میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی ‘ صدقہ غرباء میں تقسیم

بہاولپور میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی ‘ صدقہ غرباء ...

بہاولپور(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی اور بائی پاس ہارٹ سرجری کی کامیابی کیلئے شیخ واہن جبہ مبارک رسول پاک ؐ پر قرآن خوانی ، ورد درود شریف اور جانوروں کے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

صدقات و لنگر غرباء میں تقسیم کیئے اور سجادہ نشین جبہ مبارک میاں محسن رضا ہاشمی نے میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کیلئے پروردگار سے دعائے صحت اوردرازی عمرکی دعا مانگی وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ وسپورٹس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اس موقع پر کہاکہ جولوگ پاکستانی ہونے کے باوجود غیرملکی ہاتھوں میں کٹھ پتلی بن کر اپنے ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کوناکامی سے دوچار ہوناپڑیگا اس موقع پر مقامی ایم پی اے میاں کاظم علی پیرزادہ ،رضا علی پیرزادہ اور حلقہ کے مسلم لیگیوں سمیت بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دعاکے بعد منیجر پیرزادہ زرعی فارم مشتاق احمد نے تمام غرباء میں لنگر تقسیم کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر