ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات 11 ملین ڈالربڑھ گئیں
رواں مالی سال میں اپریل 2016 ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 11 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں اپریل 2016 ء کے دوران 46 ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ اپریل 2015ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم32 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ اپریل کے مقابلے میں اپریل 2016ء کے دوران ٹیکسٹائیل مشینری کی درآمدات میں 11ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔