ٹیوٹا کا صوبہ بھر کی جیلوں میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ٹیوٹا کا صوبہ بھر کی جیلوں میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

رحیم یارخان(بیورو نیوز)حکومت پنجاب کی ہدایت پرٹیوٹاپنجاب کاصوبہ بھرکی جیلوں میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرزقائم کرنے کافیصلہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرپنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی جیلوں میں پچاس ہزارقیدیوں کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے جدیدووکیشنل ٹریننگ سنٹرزقائم کرنے کافیصلہ کیاہے جس میں پہلے مرحلے میں سنٹرل جیلوں میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرزقائم کیے جائیں گے جہاں ویلڈنگ کورس، موٹروائنڈنگ،گھریلوآلات کی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مرمت، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، سلائی، کمپیوٹرکورسز،پلمبرودیگرتربیتی کورسزکروائے جائیں گے دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ جیلوں میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرزقائم کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق اس سے قبل این جی اوزجیلوں میں تعلیم وتربیت پرفنڈزفراہم کرتی تھی تاہم اب ٹیوٹا، محکمہ داخلہ پنجاب اورمحکمہ جیل خانہ جات مشترکہ طورپریہ منصوبہ شروع کررہی ہے اس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی جیل انتظامیہ کوآگاہ کردیاگیاہے۔

ووکیشنل سنٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر