ماڈل شاہ رکن عالم میٹرو بس سٹیشن کی تیاری کا عمل تیز ہوگیا
ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے سلسلے میں شاہ رکن عالم میٹرو بس اسٹیشن کو ماڈل کے طور پر تیار کر نے کا کام تیز کر دیا گیا ہے ۔اسٹیشن پر گذشتہ روز لوئرز لگا نے کا کام شروع کر دیا ۔ یہ بات چیت انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر میٹرو بس پراجیکٹ صا بر سدوزئی نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
نے بتایا کہ ماڈل اسٹیشن کی تکمیل کے بعد اسے منصو بے کے تمام اسٹیشنز پر کاپی کیا جائے گا ۔گراؤنڈ اور فلائی اوور پر تعمیر ہو نے والے میٹرو اسٹیشنز کا ڈیزائن ایک جیسا ہو گا ۔چیف انجینئر نے بتایا کہ میٹرو بس اسٹیشنزمیں تازہ ہوا کی گردش کے لئے لوئرز لگائے جا رہے ہیں جبکہ فرش پر سرخ رنگ کی خوبصورت ٹائل جبکہ چھت پر سینڈ وچ پینل لگائے جائیں گے ۔ْ انہوں نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشنزمیں سپین کے معروف ادارے گروپسا (Grupsa)کے تیار کردہ پلیٹ فارم سکرین ڈورز لگائے جائیں گے ۔اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشنز کی تعمیر میں ڈبل گلیزڈ نیلے رنگ کا شیشہ استعمال ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ ملتان میٹرو بس اسٹیشنزکا ڈیزائن لاہور اور راولپنڈی ۔اسلام آباد میٹرو بس اسٹیشنز سے مختلف ہونگے ،یہ واٹر پروف ہوں گے اور کولنگ سسٹم کی وجہ سے میٹرو اسٹیشنز کا ماحول انتہائی خوش گوار ہو گا اور اس کا ٹمپریچر باہر کے درجہ حرارت سے دس ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گا۔