پیپلز پارٹی کومنظم کرنیکا عمل شروع، 2جون کو رحیمیارخان ورکرکنونشن ہوگا

پیپلز پارٹی کومنظم کرنیکا عمل شروع، 2جون کو رحیمیارخان ورکرکنونشن ہوگا

صادق آباد(تحصیل رپورٹر228نامہ نگار)بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو منظم کرنے اور مضبوط بنانے کا کام شروع کر دیا گیا 2جون کو رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی ضلع رحیم یارخان کا ورکر کنونشن منعقد ہو گا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘سابق گورنر پنجاب احمد محمود سمیت پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے کارکنان پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں شرکت کر کے تنظیم سازی کے سلسلہ میں(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

اپنا بھرپور کردارادا کریں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے سیکرٹری عبدالقادر شاہین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن منعقد کیے جارہے ہیں پہلا کنونشن دو جون کو رحیم یارخان میں منعقد ہو گا پیپلزپارٹی کے تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے جو ناراض ہو کر گھر بیٹھ گئے ہیں انہیں بھی اپنے ساتھ شامل کر کے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے بلاول بھٹوکی قیادت میں جدوجہد میں شامل کیاجائیگا۔ عبدالقادر شاہین نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس کے معاملہ پر اصولی موقف اختیار کیا ہے چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا موقف ہی پیپلزپارٹی کا موقف اوراس سلسلہ میں پیپلزپارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر