کسان پیکج کرپشن انکشاف‘اے سی جتوئی تحصیلدار ودیگر کیخلاف نیب کی کارروائی شروع

کسان پیکج کرپشن انکشاف‘اے سی جتوئی تحصیلدار ودیگر کیخلاف نیب کی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلطان پور(نامہ نگار)جتوئی کسان پیکج کرپشن کے انکشاف کے بعد کرپشن کے بادشاہوں کی دھڑکیں بندہونے لگیں، اسسٹنٹ(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
کمشنر جتوئی،تحصیلدار،نائب تحصیلدار ہیڈ کلرک کے خلاف نیب نے کاروائی شروع کردی،ڈی جی نیب نے کیس ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کو بھجوا دیا ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے ڈی سی او سے رپورٹ طلب کرلی،مبینہ طورپر15کروڑ کی کرپشن کی گئی مدعی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے اوربڑی رقم کی آفریں،کرپشن میں ملوث کنگز نے اپنے بچاؤ کیلئے سرجوڑ لئے جعلی مستاجری نامے تیار ہونے لگے نمبرداروں سے تصدیق کیلئے بڑی بڑی آفریں شروع ،غیر قانونی طریقہ سے رقم لینے والوں کے مزید نام سامنے آگئے،فیض علی ولد محمدخان جلال پور اپڑی،زوارحسین جلالپور اپڑی،صادق ولد محمدخان تعلق جلالپور،غلام حیدر ولد خادم حسین جلالپور اپڑی،آدم حسین ولد غوث بخش خیرپور سادات،فداحسین ولد احمدبخش تعلق احمدپور شرقیہ اسی طرح مسلم چھجڑہ کے رہائشی غلام شبیر ولد غلام محمدجھبیل ایک مرلہ زمین یاکاشت نہیں ،اقبال حسین ولد عبداللہ جھبیل ایک مرلہ نہیں نہ ہی کوئی کاشت ہے ،فہیم عباس ولد طالب حسین ایک مرلہ کاشت نہیں ،منظورحسین بھٹی ولد قادر بخش ایک انچ کاشت نہیں اسی طرح خادم حسین،عطاء حسین ولد خادم حسین،منورحسین ولد منظور حسین ،طالب حسین ولد حسین بخش،عاشق ولد جان محمدنبی بخش ولدغلام رسول،خلیل احمد ولد غلام رسول عبدالغفار ولد غلام رسول،عبدالستار ولد ولی محمد،یعقوب ولد رحم علی،محمدرمضان ولد رحم علی،اللہ ڈتہ ولد عبدالرحمن،منظورحسین ولد اللہ ڈتہ،فداحسین ولد احمد بخش،سعید احمد ،عبدالوہاب ولد امام دین ،رسول بخش ولد خان محمدکریم بخش ولد کوڑا،رحیم بخش ولد کوڑا،فداحسین کورائی،اقبال ولد عبداللہ،فیض علی ولد محمدخان،شفیق ولد محمدخان، زوار حسین ،صادق ولد محمدخان،ناظم حسین ولد خدابخش تعلق علی پور اسی طرح دیگر چارسو افراد کو جعلی طریقہ سے کسان پیکج دیا گیا 60ہزار فی آدمی کو رقم دلائی گئی جس میں سے 10ہزار متعلقہ آدمی اور50ہزار واپس لیا گیاکسان پیکج میں سیاسی ٹاؤٹوں کو نوازنے کیلئے غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کے خلاف مقامی زمیندار ملک عبدالمجید تھہم ایڈووکیٹ نے ڈی جی نیب اورڈائریکٹر انٹی کرپشن کو تحریری درخواست میں موقف دیاکہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اقبال بزدار تحصیلدار افتخار بھٹہ نائب تحصیلدار ملک فیاض حسین پٹواری احمد نبی ڈوگر پٹواری ناصر خان بلوچ نے مبینہ طورپر 15کروڑ کی کرپشن کی ہے یہ کہ جن فراڈیوں کو رقم دی گئی ان کے خسرہ گرداوری اورجمع بندی میں نام تک نہیں ہے گزشتہ روز کرپشن میں ملوث اہلکاروں اورافسران کی میٹنگ ہوئی اوراپنے بچاؤکیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے گے کرپشن کیس میں ہیڈ کلرک میاں اقبال چھجڑہ نے ارکان اسمبلی سے بچاؤ کیلئے ہاتھ مارنا شروع کردیئے ہیں جبکہ کرپشن کیس کی تحقیقات ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان اورانٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے ۔رابطہ پر نائب تحصیلدار ملک فیاض حسین نے کہاکہ کرپشن ضروری ہوتی ہے مگر اس وقت میں میڈیکل کی رخصت پر تھا اس کرپشن کیس میں میراکوئی کردار نہیں ہے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کو فون کیا گیا مگر انہوں نے فون بھی اٹینڈ نہین کیا جبکہ پٹواری احمد نبی نے کہا کہ یہ کام صرف ایک آدمی نہیں کرسکتا ہمیں ارکان اسمبلی کا حکم تھا جس کیلئے لوگوں کو نوازہ جاتاہے میں اس وقت معطل ہوں نیب اور انٹی کرپشن میرے خلاف تحقیقات نہیں کرسکتا۔