عزیرانصاری بداخلاقی قتل کیس کے ملزموں کی عدم گرفتاری کا معاملہ اسمبلی میں اٹھاؤنگا ‘ جاوید اختر انصاری

عزیرانصاری بداخلاقی قتل کیس کے ملزموں کی عدم گرفتاری کا معاملہ اسمبلی میں ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عزیر علی انصاری بداخلاقی قتل کیس کے ملزمان کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے بہاولپورپولیس کی نااہلی اورناکامی کامعاملہ اسمبلی میں اٹھاؤں گا ان خیالات کااظہار ممبرصوبائی اسمبلی جاویداخترانصاری نے (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ چک نمبر36 ڈی این بی یزمان میں جس طرح12 سالہ معصوم طالب علم عزیر علی انصاری کوملزمان نے بداخلاقی کے بعدبے دردی سے قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینکی ہے اس طرح کے واقعات پردل خون کے آنسو روتاہے انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے ظلم کے واقعہ پروزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف کانوٹس نہ لینا باعث تشویش ہے انہوں نے کہاکہ اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان کاسراغ نہ لگانا اورانہیں گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں نہ کھڑاکرنے سے ثابت ہورہاہے کہ مقامی پولیس میرٹ پرتفتیش نہیں کررہی ہے۔

جاوید اختر انصاری

مزید : ملتان صفحہ آخر