چوری ‘ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل ،لیپ ٹاپ ،نقدی سمیت لاکھوں روپے کے سامان سے محروم

چوری ‘ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل ،لیپ ٹاپ ،نقدی سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل ،موبائل فونز ،میٹر گیس،شاخ بکری ،لیپ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
ٹاپ ونقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئی پولیس کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈ ن سے یعقوب نامی نوجوان کی چائنہ کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر چھین لی تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نامعلوم چور نے مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل جہانزیب کی چوری کرلی تھانہ بی زیڈ کے علاقے نیو شالیمار کا کوئی نامعلوم افراد نے حسن حمید سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا اسی تھانے کے علاقے العطاء کالونی میں ہوسٹل کے کمرے سے زاہد نامی نوجوان کا لیپ ٹاپ نامعلوم نے چوری کر لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی کے قریب سے نامعلوم چور نے ایک شاخ بکری اللہ دتہ کی چوری کرلی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں خاکسار تاجر سے نامعلوم افراد نے 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔