ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ‘ دوسرا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل

ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ‘ دوسرا تشویشناک حالت میں نشتر ...

ملتان ( وقائع نگار ) ملتان پبلک روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 26 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

علاقے ملتان پبلک روڈ پر گزشتہ روز دونوجوان واجد ولد حاجی اکرم اور عابد ولد حاجی اکرم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کان میں ہینڈ فری لگا کر گانے سنتے جا رہے تھے ‘ اسی دوران ایک ٹریکٹرٹرالی پیچھے سے تیز رفتاری سے آرہی تھی جس نے اچانک مذکورہ موٹر سائیکل سواروں کو زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 26 سالہ عابد موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال تشویشناک حالت میں منتقل کر دیا ہے ‘ جبکہ دوسری جانب متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر