ملتان پولیس کی کارروائی ‘ 22 اشتہاریوں سمیت 29 ملزمان گرفتار

ملتان پولیس کی کارروائی ‘ 22 اشتہاریوں سمیت 29 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار) ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01منشیات فروش،03ناجائزاسلحہ رکھنے،01اشتہاری ملزم کو بھگانے والوں،02تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں اور22اشتہاری ملزمان سمیت29ملزمان گرفتارپولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ذیشان سے پسٹل معہ 3گولیاں،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ریاض حسین سے پسٹل 30بور معہ 05گولیاں جبکہ پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم تراب علی سے رائفل ، بندوق برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے اشتہاری ملزم محمد عمران کو بھگانے کے جرم میں ملزم محمد عرفان کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم اجمل اور ملزم اکرم کو انتہائی تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اظہر کو بجلی چوری کرنے کے جرم میں کاروائی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران117نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں426نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے111موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔پولیس ضلع ملتان نے22اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے04ملزم کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ18ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔ ان میں سے 11اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔