گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 130 مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 130 مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال، میلسی (وقائع نگار+نمائندگان) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضو ں کی آمد سلسلہ گذشتہ روز ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
جاری رہا ۔123 مذکورہ مرض میں مبتلا مریضوں کو ملتان کے ہسپتالوں میں داخل کر وایا گیا جن میں سے 44 مریضوں کو طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا نشتر ہسپتال میں 62، چلڈرن ہسپتال میں 45 سول ہسپتال میں 4 فاطمہ جناح خواتین میں 3 شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 9 مریض لائے گئے جبکہ ہیٹ سٹروک سے متاثرہ 17 افراد مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے ۔میلسی سے تحصیل رپورٹر کیمطابق میلسی اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضا فہ، لوگ گیسڑو کی بیماری کا شکار ہونے لگے میلسی اور گروونواح میں دو روز قبل بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی۔ مگر اتوار کو درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ۔ موسم میں تبدیلی سے لوگوں میں گیسڑو کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس سے متاثردرجنوں افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو شدید پریشان کر کے رکھ دیا۔ شہر میں برف بلیک میں فروخت بھی جاری رہی۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق 2خواتین سمیت7افراد گیسٹرو میں مبتلا ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل ،گزشتہ روز گیسٹرو میں مبتلا9افراد لائے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد کو طبی امدا دکے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل کروادیاگیا ہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے متاثرہ افراد میں انعم ،زینت، نائلہ ،غلام محمد، فاروق، بختیار ،شہباز ،منظور ودیگر شامل ہیں ۔
گیسٹرو