میٹرک ‘نقل کرنیوالے 6امیدواروں کوڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہو نے کا آخری موقع

میٹرک ‘نقل کرنیوالے 6امیدواروں کوڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہو نے کا آخری موقع

ملتان( سٹاف رپورٹر) میٹرک کے امتحان میں نقل کرتے پکڑے جانے والے 6طلبا کو وضاحت کیلئے پیش ہونے کے لئے آج آخری موقع دے کر نوٹس جاری کر دیا گیا‘ میٹرک کے امتحان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

میں درجنوں امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے تھے ‘جن کیخلاف تعلیمی بورڈ کی ڈسپلن کمیٹی کارروائی کر رہی ہے‘اس سلسلے میں 6طلبا کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہو ئے‘اس لئے ان کو ایک اور موقع دیتے ہوئے آج پھر طلب کیا گیا ہے کہ وہ ڈسپلن کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں ورنہ ان کیخلاف یکطرفہ کارروائی کی جائے گی‘2 ‘4‘6امتحانات یا پھر ہمیشہ کے لئے امتحانات دینے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر