رحیم یار خان‘ بجٹ سے قبل سگریٹ‘ پان سمیت دیگر اشیاء کے من مانے نرخ وصول پٹرول پمپوں پر بھی کارروائی التواء کا شکار

رحیم یار خان‘ بجٹ سے قبل سگریٹ‘ پان سمیت دیگر اشیاء کے من مانے نرخ وصول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو نیوز)مالی سال2016-17ء کے بجٹ میں حکومت کی طرف سے سگریٹ ، پان، چھالیہ سمیت دیگراشیائے ضروریہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے ساتھ ہی رحیم یارخان شہرسمیت ضلع بھرکے دکانداروں نے سگریٹوں سمیت دیگراشیاء سٹاک کرناشروع کردی بڑے دکانداروں کی جانب سے سٹاک جمع کرنے کی وجہ سے تھوک وپرچون کے دکانداروں کوبھی اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے تمام دکانوں سے شہری من مانے نرخ اداکرکے اشیاء خریدنے پرمجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذکیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجودضلع بھرکے پٹرول پمپس پرمقررکردہ نرخوں کی بجائے اڑھائی روپے زائدقیمت پرپٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے لیکن ضلعی حکومت اورسول ڈیفنس حکام کی طرف سے کارروائیاں نہ کی جاسکی ہیں شہری وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنربہاولپور سمیت اعلی حکام سے نوٹس لے کرذخیرہ اندوذوں کے خلاف عملی کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیاہے